PCE اور پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے اشتراک سے شاندار سالانہ اسپورٹس گالا 2026 کا آغاز۔
پرائم منسٹر یوتھ پروگرام اور پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کے اشتراک سے شاندار سالانہ اسپورٹس گالا 2026! وزیرِ اعظم پاکستان کے وژن اور چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی باصلاحیت قیا…
پرائم منسٹر یوتھ پروگرام اور پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کے اشتراک سے شاندار سالانہ اسپورٹس گالا 2026! وزیرِ اعظم پاکستان کے وژن اور چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی باصلاحیت قیادت میں، عظیم خان کی کاوشوں سے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے فورم کے تحت پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کے صدر محمد بشارت کے ساتھ اشتراک سے طلباء کے لیے ان شاندار کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز کیا گیا ہے۔ آج کے دور میں بچوں کو صحت مند سرگرمیوں میں مشغول رکھنا اور جسمانی طور پر فٹ دیکھنا انتہائی ضروری ہے، تاکہ آنے والی نسل کو منفی سرگرمیوں اور بری عادات سے محفوظ رکھا جا سکے اور گراؤنڈز دوبارہ آباد ہوں۔ پڑھائی کے ساتھ ساتھ تعمیری اور صحت مند سرگرمیاں بچوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما کے لیے بے حد لازمی ہیں۔ آئیے! اس شاندار اقدام کا حصہ بنیں اور ہمارے بچوں کے روشن اور صحت مند مستقبل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ 📅 تاریخ: 2-3 نومبر 2026 📍 مقامات: ایف 11 کرکٹ گراؤنڈ اور اسلام آباد