PCE جمعیتِ اساتذہ کے وفد کی حافظ محمد بشارت صاحب سے ملاقات، قومی تعلیمی کانفرنس میں شرکت کی دعوت۔
جمعیت اساتذہ کے وفد کی حافظ محمد بشارت صاحب سے اہم تعلیمی ملاقات جمعیت اساتذہ کے صدر پروفیسر عطا الرحمن صاحب، جمعیت علماء اسلام اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری مفتی محمد عبداللہ صاحب، جمعیت اساتذہ این اے…
جمعیت اساتذہ کے وفد کی حافظ محمد بشارت صاحب سے اہم تعلیمی ملاقات جمعیت اساتذہ کے صدر پروفیسر عطا الرحمن صاحب، جمعیت علماء اسلام اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری مفتی محمد عبداللہ صاحب، جمعیت اساتذہ این اے 46 کے صدر مفتی حفیظ الرحمن صاحب اور پروفیسر سید محمد عارف کربوغوی نے فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے بورڈ آف گورنرز کے ممبر اور چیمبر آف ایجوکیشن کے صدر حافظ محمد بشارت صاحب سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد نے انہیں 7 نومبر 2026ء کو منعقد ہونے والی قومی تعلیمی کانفرنس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی، جسے حافظ محمد بشارت صاحب نے خوش دلی سے قبول کرتے ہوئے اپنے تمام دوست احباب کے ہمراہ شرکت کی یقین دہانی کرائی۔ حافظ محمد بشارت صاحب نے جمعیت اساتذہ کی جانب سے اساتذہ کے مسائل کے حل، تعلیمی معیار کی بہتری اور اساتذہ کے حقوق کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے جمعیت اساتذہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ یہ ملاقات تعلیمی حلقوں کے مابین باہمی تعاون، روابط کے فروغ اور اساتذہ و تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کے حل کی جانب ایک مثبت پیش رفت ہے