PCE: Chairman Ali Raza Participates in Consultation Meeting on Private Schools’ Issues and Policy Matters.
پرائیویٹ اسکولوں کی نمائندہ تنظیموں کا مشاورتی اجلاس سابق وزیر تعلیم پنجاب میاں عمران مسعود صاحب کی میزبانی میں پاکستان ایجوکیشن کونسل کے آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں پرائیویٹ سیکٹر کو درپیش مسائل،حکو…
پرائیویٹ اسکولوں کی نمائندہ تنظیموں کا مشاورتی اجلاس سابق وزیر تعلیم پنجاب میاں عمران مسعود صاحب کی میزبانی میں پاکستان ایجوکیشن کونسل کے آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں پرائیویٹ سیکٹر کو درپیش مسائل،حکومتی پالیسی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت ہوئی ۔ پریس سے بات کرتے ہوئے تنظیمات کے نمائندگان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنایا جائے اور سیل کیے گئے اسکولوں کو فوری طور پر ڈی سیل کیا جائے۔اسکولوں سے ہزاروں روپے کے جرمانوں کو ختم کیا جائے اور رجسٹریشن کے لیے مناسب وقت دیا جائے۔ نویں جماعت کی رجسٹریشن کی ڈیٹ میں اضافہ کیا جائے ۔پنجاب میں سیکڑوں اسکولوں کو ابھی تک رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری نہیں ہو سکا۔بورڈ تین گنا فیس کے ساتھ نویں کلاس کی رجسٹریشن کر رہا ہے ۔اس اضافی فیس کو ختم کیا جائے اور رجسٹریشن کے لیے وقت دیا جائے۔ بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ کے اجراء کے حوالے سے جو ابہام ہے اسکو باقاعدہ نوٹیفکیشن کے ذریعے دور کیا جائے اور پرائیویٹ فرم کو اس کے اجراء کی اجازت دی جائے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کو جلد تعلیمی کیلنڈر جاری کرنے کے حوالے سے بھی ڈیمانڈ کی گئی۔ اسکولوں کی کیٹیگری بنانے ،پنجاب ہوٹری کلچر اتھارٹی PHA کی جانب سے بورڈ ٹیکس اور کمرشلائزیشن پالیسی کے حوالے سے بھی حکومتی نمائندوں سے جلد میٹنگ کرنے اور پرائیویٹ سیکٹر کی تجاویز پیش کرنے کی بات ہوئی۔ میٹنگ میں آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن سے مرکزی صدر کاشف ادیب جاودانی،مرکزی جنرل سیکرٹری امجد علی خان (آنلائن )صدر لاہور/ قصورچودھری محمد عباس ، مرکزی جوائنٹ سیکریٹری محمد حسنین،،پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کے چیئرمین علی رضا بٹالوی،پاک ایوان تعلیم کے چیئرمین قاضی نعیم انجم،سیالکوٹ چیمبر آف ایجوکیشن کے چیئرمین جاوید نور تامبرا،آل اسکولز اینڈ اکیڈمیز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین سید عثمان بخاری،پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک خالد محمود،کنزالایمان بیکن اسکول کے چیئرمین مفتی شاہد محمود مدنی، نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ اسکولز کے چیئرمین صاحبزادہ سجاد مسعود چشتی( آنلائن )اور سرونگ اسکولز الائنس کے چیئرمین رضا الرحمن(آنلائن) ،میاں آصف سکریٹری P S A P ،محمد زبیر صدر پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن لاہور شریک ہوئے۔