PCE: Haji Ashfaq Ahmad Warraich Presents PCE Gift Sets to Wazirabad Executive Members.
ماشاءاللہ! الحمدللہ!! صدر محترم میاں اسد اقبال بھٹی صاحب کی عظیم، انتھک اور ثمر آور کوششوں کو خراجِ تحسین۔ پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن آپ کی جانب سے دیے گئے ان تحائف پر آپ کو سلام پیش کرتا ہے جن میں مم…
ماشاءاللہ! الحمدللہ!!
صدر محترم میاں اسد اقبال بھٹی صاحب کی عظیم، انتھک اور ثمر آور کوششوں کو خراجِ تحسین۔ پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن آپ کی جانب سے دیے گئے ان تحائف پر آپ کو سلام پیش کرتا ہے جن میں ممبرشپ کوالٹی کارڈ، لوگو والا کلاسک کی-رنگ اور سال 2026 کی ڈائری شامل ہے۔
یہ یادگاری تحائف پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن ضلع وزیر آباد کے ایگزیکٹو ممبران کو، پی سی ای کے پیٹرن ان چیف حاجی اشفاق احمد وڑائچ نے صدرِ وقت میاں اسد اقبال بھٹی صاحب کی جانب سے پیش کیے۔ اس سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد ہیڈ قادر آباد کے مقام پر کیا گیا، جو اپنی لذیذ گرلڈ مچھلی (Grilled Fish) کی وجہ سے مشہور ہے۔ چیمبر کے ممبران اور علی پور چٹھہ سے آئے ہوئے بعض صحافیوں نے بھی اس پر تکلف ضیافت میں شرکت کی، جس کی میزبانی پی سی ای تحصیل علی پور چٹھہ کے صدر رانا وقاص صاحب نے کی۔
میاں اسد اقبال بھٹی صاحب، رانا وقاص صاحب اور تمام شرکاء کا بہت بہت شکریہ۔