PCE: Holds Grand Teacher Training and Professional Development Programme in Sialkot’s Sambrial Tehsil.
پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن تحصیل سمبڑیال کے زیرِ اہتمام شاندار ٹیچر ٹریننگ پروگرام پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن، تحصیل سمبڑیال کے زیرِ اہتمام اساتذہ کرام اور پرنسپلز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے اور…
پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن تحصیل سمبڑیال کے زیرِ اہتمام شاندار ٹیچر ٹریننگ پروگرام پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن، تحصیل سمبڑیال کے زیرِ اہتمام اساتذہ کرام اور پرنسپلز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے اور جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگی کے لیے ایک شاندار ٹیچر ٹریننگ اینڈ پروفیشنل ڈیولپمنٹ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس تربیتی پروگرام میں مہمانان خصوصی پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کی سینئر ترین قیادت، بالخصوص محترم جناب سیف اللہ بٹ صاحب اور چوہدری مبشر حسین ایڈووکیٹ صاحب نے خصوصی شرکت فرمائی۔ اس کے علاوہ پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن تحصیل سمبڑیال کی کابینہ کے اراکین اور تقریباً 600 اساتذہ کرام اور تعلیمی اداروں کے سربراہان نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے معزز مہمانانِ گرامی میں اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال، محترم چوہدری عدنان بشیر وڑائچ صاحب، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل سمبڑیال، محترم جناب عامر شہباز ججہ صاحب سمیت دیگر معزز شخصیات اور تعلیمی شعبے سے وابستہ نمائندگان شامل تھے۔ یہ پروگرام اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن تحصیل سمبڑیال نجی تعلیمی اداروں کی بہتری، اساتذہ کی تربیت، تعلیمی معیار کی بلندی اور جدید تدریسی رجحانات کے فروغ کے لیے اپنا کردار مؤثر انداز میں ادا کرتا رہے گا۔ اساتذہ کی تربیت، معیاری تعلیم کی ضمانت ہے۔ خُرّم سہیل بھٹہ صدر، پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن