PCE: Holds Special Islamabad Meeting to Congratulate Hafiz Muhammad Basharat and Honor Members.
پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن (رجسٹرڈ) سرپرستِ اعلیٰ محترم حاجی اشفاق وڑائچ صاحب کا دورہ راولپنڈی / اسلام آباد پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کا ایک اہم اور خصوصی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں سرپر…
پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن (رجسٹرڈ) سرپرستِ اعلیٰ محترم حاجی اشفاق وڑائچ صاحب کا دورہ راولپنڈی / اسلام آباد پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کا ایک اہم اور خصوصی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں سرپرستِ اعلیٰ حاجی اشفاق وڑائچ صاحب، نو منتخب مرکزی صدر حافظ محمد بشارت صاحب اور ایگزیکٹو باڈی کے معزز ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس کی اہم تفصیلات اور مبارکباد: مرکزی صدر کو مبارکباد: محترم حافظ محمد بشارت صاحب کو پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کا مرکزی صدر بننے پر دلی مبارکباد پیش کی گئی اور ان کی کامیابی کے لیے دعا کی گئی۔ سفرِ حج کی مبارکباد: چودھری محمد طیب صاحب اور محمد آصف صاحب کو فریضۂ حج کی ادائیگی کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد۔ اللہ پاک آپ کی عبادات اور حج مبرور قبول فرمائے۔ اظہارِ تعزیت و دعا: ڈویژنل صدر راولپنڈی محمد نیاز صاحب کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ (آمین) شرکاء و معززینِ اجلاس: حاجی اشفاق وڑائچ صاحب (سرپرستِ اعلیٰ) حافظ محمد بشارت صاحب (مرکزی صدر) چودھری محمد طیب صاحب عتیق اکبر صاحب صابر حسین بٹ صاحب محمد آصف صاحب رپورٹ: عابد حسین نجم صدر پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن (تحصیل راولپنڈی)