PCE: Raises Private Schools’ Concerns as Federal Ministry Directs FBISE to Review Recent Fee Increases.
الحمدللہ! وفاقی وزیرِ تعلیم سے ملاقات کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے۔ گزشتہ ہفتے صدر پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن،ممبر بورڈ آف گورنرز فیڈرل بورڈ حافظ محمد بشارت کے زیر قیادت آل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایش…
الحمدللہ! وفاقی وزیرِ تعلیم سے ملاقات کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے۔ گزشتہ ہفتے صدر پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن،ممبر بورڈ آف گورنرز فیڈرل بورڈ حافظ محمد بشارت کے زیر قیادت آل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے عہدیداران کے ہمراہ معزز وفاقی وزیرِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں وفاقی بورڈ (FBISE) کی جانب سے مختلف فیسوں میں کیے گئے حالیہ اضافے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور نجی تعلیمی اداروں کو درپیش شدید تحفظات سے آگاہ کیا گیا۔ الحمدللہ، اس ملاقات اور ہماری مؤثر آواز کے نتیجے میں وزارتِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی جانب سے آج وفاقی بورڈ کو باقاعدہ خط جاری کر دیا گیا ہے۔ وزارت کی جانب سے وفاقی بورڈ کو ہدایت کی گئی ہے کہ Affiliation Fee، Inspection Fee، Renewal Fee، Security Fee اور دیگر متعلقہ چارجز میں حالیہ اضافے کے معاملے کا تفصیلی جائزہ لیا جائے اور آل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کی جانب سے اٹھائے گئے تحفظات اور مطالبات کو بھی سامنے رکھا جائے۔ خط میں وفاقی بورڈ سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ نجی تعلیمی اداروں کی تنظیموں کے مؤقف اور فیڈبیک کو مدنظر رکھتے ہوئے معاملے کے حل کے لیے قواعد و ضوابط کے مطابق مناسب اقدامات کیے جائیں۔ مزید برآں، وفاقی بورڈ کو ہدایت دی گئی ہے کہ اس معاملے پر کیے گئے اقدامات، جائزے کے نتائج اور متعلقہ ریکارڈ و جواز پر مشتمل تفصیلی رپورٹ وزارت کو جلد از جلد پیش کی جائے تاکہ اسے معزز وفاقی وزیرِ تعلیم کے علم میں لایا جا سکے۔ یہ پیش رفت بلاشبہ وفاقی وزیرِ تعلیم کے ساتھ ہماری ملاقات، نجی تعلیمی اداروں کے مؤثر مؤقف اور مسلسل جدوجہد کا ایک اہم اور مثبت نتیجہ ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اس عمل کے نتیجے میں نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مالی مشکلات کا ازالہ ہوگا اور فیسوں میں حالیہ اضافے پر نظرِثانی کے ذریعے تعلیمی اداروں، طلبہ اور والدین کو ریلیف ملے گا۔ ہم معزز وفاقی وزیرِ تعلیم، وزارتِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اور متعلقہ حکام کے اس مثبت اور بروقت اقدام پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ الحمدللہ! جب آواز اجتماعی ہو، مؤقف مضبوط ہو اور نیت تعلیم کے وسیع تر مفاد میں ہو تو مثبت نتائج ضرور سامنے آتے ہیں۔ مثبت رابطہ، مؤثر آواز اور مسلسل جدوجہد، کامیابی کا راستہ۔