PCE: Sambrial Delegation Meets Sialkot Education Officials to Discuss Educational Issues.
پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن، تحصیل سمبڑیال کی کابینہ کے ارکان پر مشتمل ایک وفد نے محترم جناب چوہدری مبشر حسین ایڈووکیٹ صاحب، سینئر وائس پریزیڈنٹ ڈویژن گوجرانوالہ کی قیادت میں آج سی ای او آفس سیالکوٹ می…
پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن، تحصیل سمبڑیال کی کابینہ کے ارکان پر مشتمل ایک وفد نے محترم جناب چوہدری مبشر حسین ایڈووکیٹ صاحب، سینئر وائس پریزیڈنٹ ڈویژن گوجرانوالہ کی قیادت میں آج سی ای او آفس سیالکوٹ میں اہم ملاقات کی۔ وفد نے محترم جناب شہنشاہ بابر حسین صاحب، سی ای او ایجوکیشن ضلع سیالکوٹ، محترم جناب رانا رمضان عتیق صاحب، ڈی ای او، محترم جناب چوہدری عامر شہباز ججہ صاحب، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل سمبڑیال اور محترم جناب محمد حسین صاحب، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیالکوٹ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف تعلیمی امور، نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل اور شعبۂ تعلیم کی بہتری کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر تعلیمی اداروں اور محکمہ تعلیم کے درمیان باہمی تعاون، رابطے اور مؤثر مشاورت کی اہمیت پر بھی گفتگو ہوئی۔ پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن تعلیمی بہتری، اداروں کے مسائل کے حل اور تعلیمی برادری کے حقوق کے لیے اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔ خرم سہیل بھٹہ صدر، پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن